راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں 7ملزمان گرفتار

جمعہ 11 مئی 2018 21:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے عاشر سی220گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مجاہدسی1300گرام چرس،سلطان سے 560گرام چرس،تھانہ آراے بازار پولیس نے نعمان سے 01عدد پستول 30بور معہ20روند ، زاہد سے 25روند،تھانہ چونترہ پولیس نے ریاض سے 01عدد بندوق12بور جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے عبدالرحمن اور باجواء کو غیر قانونی طور پر گیس ریفیلننگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے آلات ری فیلننگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :