Live Updates

نواز شریف نے کرپشن کرکے ملک کو کمزور کیا ہے،رہنما مسلم لیگ ن

چئیرمین نیب نے اگر تحقیقات کا حکم دیا ہے تو انکو خوش ہونا چاہیے کہ ہمارے لگائے ہوئے بندے نے ہی ہمارے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے،ظفر علی شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 19:10

نواز شریف نے کرپشن کرکے ملک کو کمزور کیا ہے،رہنما مسلم لیگ ن
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ظفر علی شاہ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن کرکے ملک کو کمزور کیا ہے۔انکا مزید کہا تھا کہ چئیرمین نیب نے اگر تحقیقات کا حکم دیا ہے تو انکو خوش ہونا چاہیے کہ ہمارے لگائے ہوئے بندے نے ہی ہمارے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرز کے بعد وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑا۔اور اس کے بعد نواز شریف کو تا حیات نا اہل بھی قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد نواز شریف نے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا اور عوام میں آ کر جلسے کرنا شروع کر دئیے۔انہی جلسوں میں نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو’ کا نعرہ لگایا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا یہ نعرہ بہت مقبول ہوا تا ہم جہاں نواز شریف جو اس نعرے کی وجہ سے ان کے حامیوں نے سراہا وہیں نواز شریف کو اس نعرے کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اگر نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں تو پھر پہلے وہ ووٹر کو عزت دیں۔اس حوالے سے بہت سے مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے بیانیے سے متفق نظر نہیں آتے ان میں سے ہی ایک ظفر علی شاہ بھی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ظفر علی شاہ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن کرکے ملک کو کمزور کیا ہے۔وہ نجی ٹی وی پر بات چیت کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پاٹی کا دور حکومت سب نے دیکھ لیا ہے انکی کارکردگی سے سب واقف ہیں ،باقی رہی بات تحریک انصاف کی تو جب انکی حکومت ٓئے گی تو لوگ انکو بھی دیکھ لیں گے ۔انکا میزید کہنا تھا کہ اگر چئیر مین نیب نے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے تو انکو چاہیے کہ وہ اس پر خوش ہو ں کہ انکے ہی لگائے ہوئے بندے نے انکے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات