دوکاندار ناجائز منافع خوری سے بچ کر دنیا و آخرت میں اس کا اجر پائیں، اسسٹنٹ کمشنر اٹک

جمعہ 11 مئی 2018 21:20

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دوکاندار ناجائز منافع خوری نہ کریں ، عوام کو کم قیمت پر اشیائے خورد ونوش فراہم کریں اور دنیا و آخرت میں اس کا اجر پائیں گے ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں سے سختی کے ساتھ نمٹے گی ، عوام کی سہولت کیلئے حکومت نے خوردنی اشیاء پر خصوصی چھوٹ دے رکھی ہے یہ بات انھوں نے ضلعی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ خالدہ رانا ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن ، غیر سرکاری فلاحی ادارے فیضیاب فائونڈیشن کے صدر محمد اعظم خان اور دیگر عہدیداروں سے رمضان کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کے دوران کہی ۔