ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل سکول ایلسا قاضی کیمپس، حیدرآباد اور سید پناہ علی شاہ ماڈل سکول میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعہ 11 مئی 2018 21:20

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) جامعہ سندھ جامشورو سے الحاق شدہ ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل سکول ایلسا قاضی کیمپس، حیدرآباد اور سید پناہ علی شاہ ماڈل سکول، سندھ یونیورسٹی جامشورو میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار ساجد قیوم میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں سکولز 14 مئی سے 16 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں گے جبکہ اسکولز میں تعینات تمام انتظامی عملہ بدستور اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :