اسلامک کلچر شعبے کے سکالر بشیر احمد درس کا فائنل پی ایچ ڈی سیمینار 15 مئی کو ہوگا

جمعہ مئی 21:20

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلامک کلچر شعبے کے اسکالر بشیر احمد درس کا فائنل پی ایچ ڈی سیمینار 15 مئی کو صبح گیارہ بجے شعبہ سندھی کے عبدالجبار جونیجو ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈین، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسکالر علائوالدین میمن کا فائنل ایم فل سیمینار منگل 15 مئی کو دوپہر 12 بجے ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر اسکالرز کے سپروائیزرز ڈاکٹر ثناء اللہ بھٹو اور ڈاکٹر شہزاد احمد میمن، جبکہ معاون سپروائیزر ڈاکٹر ذیشان بھٹی بھی موجود ہونگے دونوں فیکلٹیز کے ڈینز کی جانب سے تمام اساتذہ و ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :