جمہوری حکومت ہی ملک کو چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،شاہد خاقان عباسی
ملک کی ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے ۔امید ہے کہ نئی آنے والی جمہوری حکومت بھی عوام کے مسائل حل کرے گی،وزیراعظم پاکستان کی ترقی کراچی سے جڑی ہے ۔شہر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون کرے گی، این ای ڈی یونیورسٹی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب
جمعہ 11 مئی 2018 21:22
(جاری ہے)
یونیورسٹی میں انکیوبیشن سینٹر کے افتتاح سے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے ۔
ہر ہفتے نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کررہا ہوں ۔پاکستان کی ترقی کراچی سے جڑی ہے ۔کراچی پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا ۔موجودہ وفاقی حکومت نے کراچی کی روشنیوں کو بحال کیا ۔کراچی آپریشن کے بعد شہر میں امن قائم ہوا ہے اور اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔اگر ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے تھے ۔ملک کی ترقی کے لیے جمہوری نظام ضروری ہے ۔ہم نے ثابت کیا کہ جمہوری حکومت ہی ملک کو چیلنجز سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں بہت مشکلات بھی پیش آئیں اور ہم نے بہت مشکل فیصلے کیے لیکن ہمارا ہدف یہی تھا کہ پاکستان ترقی کرے ۔ملک کی معیشت مضبوط ہو ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے پانچ سال میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کئی منصوبے لگائے ہیں جس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے ۔ہم ٹیکس نظام میں بھی اصلاحات کررہے ہیں ۔حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے ۔بزنس کمیونٹی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے حکومت ان کو مزید مراعات اور سہولیات دے گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں اور امید ہے کہ آنے والی نئی جمہوری حکومت بھی مسائل کو حل کرے گی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا تعلق کراچی کی میمن برادری سے ہے ۔ایک میمن نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے جو بہت اچھا بجٹ ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کی تعریف پر شرکاء نے تالیاں بجاکر اس کا خیرمقدم کیا ۔وزیراعظم نے میئر کراچی وسیم اختر کی بھی تعریف کی ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید آئی ٹی پارکس قائم کیے جائیں گے ۔انہوںنے انکیوبیشن سینٹر کے قیام پر وفاقی وزیر آئی ٹی انوشہ رحمن اور این ای ڈی یونیورسٹی کا بھی خیر مقدم کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.