کوئٹہ، دو گروپوں میں تصادم ، ایک شخص ہلاک

جمعہ 11 مئی 2018 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) کوئٹہ میں دوگرپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سردار سعادت خان محمدزئی جاں بحق جبکہ عبدالغنی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے