گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

فاٹا میں پاک فوج ،سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہواہے اوراربوںروپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،اقبال جھگڑا

جمعہ 11 مئی 2018 21:24

گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے جاپان کے سفیر تاکاشی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) اسلام آباد میں متعین جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے گورنرہاؤس پشاورمیںگورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورخطے کی صورتحال سے متعلق مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فاٹا میں پاک فوج ،سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہواہے اوراربوروپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ قبائلی علاقہ جات بھی ملک کے دیگرترقیافتہ علاقوں کے برابرلائے جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوروقت آگیاہے کہ عالمی برادری اس ضمن میں قبائلی عوام کی بھرپور مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :