قوم پرستوں نے بلوچستان کو مایوسی کے سو کچھ نہیں دیا ،بلال خان کاکڑ

بلوچستان کی ترقی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،ْبیان

جمعہ 11 مئی 2018 21:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ قوم پرستوں نے بلوچستان کو مایوسی کے سو کچھ نہیں دیا ۔ بلوچستان کی ترقی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ قوم پرستوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے عوام نے قوم پرستوں کی نام نہاد سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں حالیہ حکومت نہایت کم وقت ہونے کے باوجود عوام کی بہتری کیلئے سر گرم عمل ہے اور عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ حالیہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انتہائی کم وقت ہونے کے باوجود حکومتی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ حکومتی فلاحی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام بھی حکومت کے ساتھ ہے ۔

مسائل کا انبار جوکہ سابقہ ادوار میں بڑھتا رہا ایک دن میں کم نہیں کیا جاسکتا مگر صوبائی حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ مسائل کوحل کرکے ہی دم لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے قوم کو کھوکھلے نعروں کے سو ا کچھ نہیں دیا ۔ کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے مگر حالیہ حکومت مسائل کو حل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :