ڈیرہ بگٹی میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے خون ٹیسٹ اور ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 21:26

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ضلع بھر میں وزیراعلی'بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خصوصی احکامات کی روشنی میں موزی امراض ہیپاٹائٹس بی اور سی(کالایرقان)سے بچاو کے لئے خون ٹیسٹ اور ویکسنیشن کے مہم کا افتتاح کردیا گیا مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری نے ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی میں کیا اس موقع پر ان کے علاوہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال معروف معالج ڈاکٹر ہیبت خان راہیجہ بگٹی ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی اور ڈاکٹر خلیل الرحمن بگٹی بھی موجود تھیمہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر داود مری نے پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر میر احمد بگٹی اور سینئر صحافی مراد بگٹی بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے وہ علاقے جہاں اس موزی مرض سے متاثرہ مریض موجود تو ہیں مگر انہیں خود بھی علم نہیں ہوتا کہ نہ صرف وہ اس مرض کے شکنجے میں آچکے ہیں بلکہ مرض سے لاعلمی کے باعث دوسرے صحت مند افراد کے لئے بھی شدید خطرے کے باعث بن سکتے ہیں کیونکہ یہ موزی مرض خون کی منتقلی کے علاوہ میل ملاپ سے بھی پھیل سکتا ھے لہزا اب نہ صرف خون ٹیسٹ سے مرض کا پتا لگایا جاسکتا ھے بلکہ پیشگی ویکسین یا حفاظتی ٹیکے لگانے سے ان موزی امراض سے بچا بھی جاسکتا ھے جو کہ بہت ہی خوش آئند اقدام ھے اس لئے بلوچستان کے دیگر علاقوں کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے لوگ بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کے شکرگزار ہیں

متعلقہ عنوان :