12مئی کو پی ٹی آئی کراچی چیئرمین عمران خان کے جلسے میں بھرپورتیاری کے ساتھ شرکت کرے گی،فردوس شمیم نقوی
جمعہ 11 مئی 2018 21:26
(جاری ہے)
سیاسی جماعت کوئی بھی ہو ، صرف ایک خاص مدت کے لیے کراچی شہر ، سندھ یا پورے پاکستان پر حکومت کرسکتی ہے لیکن چیئرمین عمران خان نے اگر قبضہ کیا ہے تو وہ کراچی شہر کی زمین پر یا حکومت پر نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں پر کر رکھا ہے اور بارہ مئی کا جلسہ یہ ثابت کردے گا کہ چیئرمین عمران خان کراچی کی زمین پرنہیں بلکہ شہریوں کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔
بلاول زرداری سمیت پی پی پی کی قیادت اس بات سے خبردار ہوجائے کہ کراچی کے شہریوں کو وہ مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ کراچی پر آپ نے سالہا سال حکومت کی لیکن اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کچھ نہ کیا۔ متحدہ کے لیڈر ایک مشترکہ جلسہ کرنے کے بعد عوام کو یہ تاثر دے رہ تھے کہ وہ متحد ہو گئے اور کراچی اب ان کا ہے۔ کراچی متحدہ کے صرف متحد ہونے سے ان کا نہیں ہوگا، نہ ہی اس وجہ سے ان سے چھینا گیا کہ وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے تھے۔ کراچی کے لوگ ان سے متنفر اس لیے ہیں کیونکہ انہوں نے کراچی کے عوام کے حقوق چھین کر اپنی جائیدادیں او رجاگیریں بنائیں۔ میئر کراچی اربوں روپے کا فنڈ کھا گئے اور اب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے چہرے جلسہ گاہ کے جھگڑے پر کھل کر سامنے آئے۔ پی پی پی کی تو بات ہی چھوڑئیے، آپ اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کردیجئے۔ اربوں روپے کا فنڈ آخر گیا کہاں کراچی کی ترقی پر خرچ ہوتا تو نظر بھی آنا چاہئے تھا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.