چوتھا ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : اپالو کلب نیو اتفاق کلب کو 30 رنز سے ہراکر فائنل میںپہنچ گیا

جمعہ مئی 21:26

چوتھا ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : اپالو کلب نیو اتفاق کلب کو 30 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چوتھے ملک انور میموریل کے سلسلے میں دوسرے سیمی فائنل میں اپالو کلب نے نیو اتفاق کلب کو 30 رنز سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جیلانی پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں اپالو کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 193 رنز بنائے۔ ہاشم ابراہیم نے 22، سلمان آغا نے 47 اور سلیم نے 39 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد خیام نے 37 رنز کے عوض تین اور محمد اصغر نے 27 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔ نیو اتفاق کلب اپنی باری میں 166 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اکرام الحق نے 32، حمزہ پراچہ نے 21، ذیشان فاروق نے 65 رنز بنائے ۔ اسد رفیق نے 32 رنز کے عوض 2، خرم ہمایوں نے 22 رنز کے عوض 2، سلمان آغا نے 37 رنز کے عوض 3اور محمد رمیض نے 24 رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔ امپائرنگ کے فرائض رفعت ظہیر اور رب نواز نے انجام دیئے۔ یاد رہے مغلپورہ وائٹس پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :