آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے انتخابات مکمل

توراباز خان صدر جبکہ زمان خان جنرل سیکرٹری منتخب

جمعہ 11 مئی 2018 21:37

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے انتخابات مکمل۔توراباز خان صدر جبکہ زمان خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی بخت افسر ریٹائرڈ ای ڈی او ایجوکیشن سرپرست اعلیٰ الپوری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پنشنرز کا چنائو عمل میں لایا گیا ۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے توراباز خان سابق ہیڈ ماسٹر کو صدر جبکہ زمان خان سابق سی ٹی ٹیچر کو جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے۔دیگر عہدوںپر عبد الکبیر خان سینئر نائب صدر، روزی خان،صاحب زادہ،سیدنظرسینئر نائب صدور۔سیکرٹری اطلاعات محمدیونس،جوائنٹ سیکرٹری معمبرخان،فنانس سیکرٹری محمد مشتاق جبکہ رشید احمدکو افس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدرتوراباز خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کے چالیس بہاریں وطن عزیزکی خدمت میںگزاریں ۔

ریٹائرمنٹ بینفٹ اینڈ ڈیتھ کم پنسیشن کے نام پر 6/11/2014سے حکومت نے بینفٹ کا فیصلہ کیا لیکن تقریاً پانچ سال گزرنے کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کے بیوائیں اور یتیم بچے اپنے حق سے محروم ہیںاور کیسیز التواء کا شکار ہیں، اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے خیبر پختون خوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلا تا خیر ریٹائرمنٹ بینفٹ اینڈ ڈیتھ کم پنسیشن کی کیسیز نمٹائے۔

تاکہ ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائووں،یتیموں کے مشکلات ختم ہوسکیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ حاجی بخت افسر نے کہاکہ گروپ انشورنس کے نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں کی گئی ہے بلکہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے جس کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔اجلاس میں پنشنرز کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔اجلاس سے عبد الکبیر خان ، تورابازخان ، صاحب زادہ ، روزی خان ،زمان خان ، محمد یونس سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔