پساور، کے پی فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری،

دو دن میں 2000 کلو گرام غیر قانونی طور پر ذبح شدہ گوشت برآمد، ایبٹ آباد میں 700 لیٹر مضر صحت دودھ تلف دو دن سے خلاف قانون ذبح ہونے والے 25 دنبے اور بکرے ضبط کیئے گئے ، ضبط شدہ گوشت کویتیم خان پہنچا دیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) کے پی فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات سیل کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات پر عمل کرتے ہوئے پشاور کے علاقے ہشتنگری میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین غیر قانونی مذبح خانوں کو سر بمہر کرتے ہوئے بارہ ذبح شدہ بکروں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ ادارے کے ترجمان عطااللہ خان کے مطابق کاروائی صبح 6 بجے کے قریب ہشتنگری کے علاقے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسدعلی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آبادی والے علاقے میں گھروں کے اندر قائم کیئے گئے تین مذبح خانوں پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 12 ذبح شدہ بکرے جس پر کسی بھی ڈاکٹر کا سٹیمپ موجود نہ تھا قبضے میں لیئے گئے ۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری مذبح خانے کے علاوہ نجی جگہوں پر جانوروں کا ذبح کرنا ممنوع ہیاور کے پی فوڈ اتھارٹی اس قسم کے واقعات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دو دن کے دوران تقریبا 2000 ہزار کلوگرام مذکورہ قسم کا گوشت قبضے میں لے کر یتیم خانوں کو عطیہ کیا جا چکا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان سے قبل کے پی فوڈ اتھارٹی کی کوشش ہے کہ اس قسم کے گھنوونے روزگار سے وابستہ افراد کا صفایا کرے تاکہ عوام کو صاف اور صحت بخش خوراک مہیا ہو۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کے پی فوڈ اتھارٹی کے عملے نے ملاوٹی دودھ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ہے۔ جبکہ اتھارٹی کی کاروائیاں شب و روز جاری ہیں اور اس سے بڑے آپریشن عمل میں لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :