کوئٹہ،پاکستان نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام سورنج اور مارواڑ کے حادثے میں شہید ہونیوالے مزدوروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنسکا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پاکستان نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام سورنج اور مارواڑ کے حادثے میں شہید ہونیوالے مزدوروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوا پروگرام کے مہمان خصوصی مائنز اونرز کے صدر بہروز ریکی جبکہ صدارت این ایل ایف بلوچستان کے صدر سابق سینیٹر عبدالرحیم میر داد خیل نے کی دیگر مقررین میں این ایل ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد یوسفزئی، مائنز سیکرٹری عاطف ہزارہ، عمر حیات پیر جان بلوچ، خان نواز، حبیب الرحمان اور دیگر مقررین نے کول مائنز میں کام کرنے والے کانکنوں کیلئے حفاظتی اقدامات کے نہ ہونے کے برابر ہیں اسمبلی میں عوامی نمائندوں کی جانب سے شہید ہونیوالے کانکنوں کیلئے تو بات نہیں کی گئی مقررین نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ کول مائنزمیں کام کرنے والے کانکنوں کیلئے حفاظتی اقدماات کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت اور کول مائنز اونرز کو پابند کیا جائے کہ وہ آئے روز ایسے جان لیوا حادثات سے بچنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ دوبارہ ایسے حادثات رونما نہ ہو سکے۔