یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا

رمضان پیکیج کے تحت سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی

جمعہ 11 مئی 2018 21:42

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگاجوچاند رات تک جاری رہے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء ملک بھر کے سٹوروں پر سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ 14 مئی سے رمضان پیکیج کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیاء خوردونوش میں سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی اور پورے مہینے کے دوران رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستی اشیاء میسر ہوں گی ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپیکی سبسڈی دے رکھی ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی جن میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل،دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔۔۔۔اعجاز خان