رمضان کی آمدکے موقع پرڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے 18اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی ، فہید اللہ خان

کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دینگے،خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائے گا، اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان

جمعہ 11 مئی 2018 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء)اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ فہید اللہ خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی آمدکے موقع پرڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے چاول،دال چنا،دال ماش،لوبیا سرخ،بیسن خالص سمیت 18اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی ہے،کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دینگے ،خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پرائس ریویوکمیٹی کا اجلاس ماہ رمضان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمان وزیر،ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اخترعلی،سہیل احمد اعظمی،حاجی اللہ بخش سپل سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہیڈ کوارٹر چوہدری خلیق الرحمان اور انسپکٹر جنید خان گنڈہ پور بھی شریک تھے ۔

اجلاس میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے پیش نظر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ فی کلو چاول سپر کرنل5روپے کم ،چاول بناسپتی درجہ اول5روپے کم،چاول سیلہ بناسپتی درجہ دوم2روپے کم،چاول اری نمبر نو2روپے کم،چاول اری (6)5روپے کم،دال چنادرجہ اول10روپے کم،دال چنا درجہ دوم10روپے کم،دال ماش درجہ اول35روپے کم،دال ماش درجہ دوم45روپے کم،دال مونگ چھلکے والی100روپے برقرار،دال مسورباریک درجہ اول5 روپے کم،دال مسور باریک درجہ دوم 10روپے کم،چنا سفید دیسی(چھولی)40روپے کم،چناسفید (کینڈا)30روپے کم،چنا سفید (ایرانی)40روپے کم،لوبیا سرخ15روپے کم،بیسن خالص10روپے کم جبکہ چھوٹا گوشت اور بڑے گوشت کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔