پشاور، سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں،ضلعی پولیس سربراہ مردان کی افسران کو ہدیات

جمعہ 11 مئی 2018 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ مردان محمد خرم رشیدنے سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ معاشرتی جرائم ،سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیںاورجرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصرپر کڑی نگرانی رکھی جائے ۔

عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے وہ اپنے دفتر میں ماہانہ کرائم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے، جس میںایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرز گل نواز خان، ایس پی انوسٹی گیشن جانس خان ، تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او زو دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی شرح اور سماجی جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔تھانہ جات کے عملے کو عوام الناس کیساتھ اچھے اخلاق اور دوستانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ پولیس فورس کی ساکھ میں مزید نکھار پیدا ہوسکے ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں ۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی جرائم ،سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔ کمسن موٹر سائیکل چلانے والے اور بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے ۔

انہوں نے مردان میں پولیس کی کامیاب کاروائیوںپر اطمینان کا اظہار کیا اوران کاروائیوں کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوکر ایک ساتھ قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکر سکیں۔