وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل چترال میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرینگے

جمعہ مئی 21:46

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل چترال میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح ..
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج بروز ہفتہ 12مئی کو چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم ہفتے کی صبح بذریعہ طیارہ چترال پہنچیں گے ۔ جہاں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین ، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام ، ڈی آئی جی ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ودیگر اُن کا استقبال کریں گے ۔ وزیر اعظم ائر پورٹ پر علاقائی عمائدین ، مسلم لیگ کے کارکناں کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

اور چترال گرم چشمہ روڈ و گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم بعد آزان بذریعہ ہیلی کاپٹر ایون میں اپنے دوست شہزادہ مقصود الملک کی رہاش گاہ قلعہ ایون جائیں گے ۔ جہاں وہ چترال ایون کالاش ویلیز روڈ ، ایون و دروش گیس منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم ایون کے عمائدین سے بھی ملاقات اور خطاب کریں گے ۔ وزاضح رہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کااپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈھائی ماہ کے دوران چترال کا دوسرا دورہ ہے ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چترال آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور سابق وزیر نواز شریف و موجودہ وزیر اؑطم کی طرف سے چترال کے میگا مسائل حل کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے ۔ اور وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا ہے ۔