کوئٹہ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالمجید خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 11 مئی 2018 21:49

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالمجید خان اچکزئی کی زیر صدارت اسمبلی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میںاراکین مجلس عبدالرحیم زیارتوال ،سید لیاقت آغاپی پی ایچ آئی کی چیئر پرسن روبینہ عرفان کے علاوہ سیکریٹری اسمبلی شمس الدین ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر چیئر مین عبدالمجید خان اچکزئی نے محکمہ کانکنی اور معدنی ترقی کی جانب سے ورکنگ پیپرز مکمل نہ ہونے پر شدید برہمی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے اور محکمہ کانکنی اور معدنی ترقی کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ محکمہ صوبائی چیپٹر کا حصہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی میںتجاوزات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کمپنی مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں اجلاس میں چیئر پرسن پی پی ایچ آئی روبینہ عرفان نے اس امر پر انتہائی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی گورننگ باڈی نے چیئر پرسن کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھے ہیں یا پھر وہ اختیارات چیف ایگزیکٹو استعمال میں لارہے ہیں یہ امر توجہ طلب ہے کہ پھر چیئر پرسن کے عہدے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے ۔

اس ضمن میں وہ متعلقہ اداروں سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ قانونی حوالے سے اس امر پر توجہ دیں اور پی پی ایچ آئی کے قوائد و ضوابط کو آئین و قانون کے مطابق ترتیب دیں تاکہ اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناکر لوگوں کو ان کے دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔ اس موقع پر رکن مجلس سید لیاقت آغا نے کہا کہ وہ سارے ادارے قابل آڈٹ ہیں جہاں حکومت کے پیسے استعمال ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :