صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول فاروقیہ جلال آباد کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے روک دیا

جمعہ مئی 21:49

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول فاروقیہ جلال آباد ضلع ہرنائی کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی محتسب بلوچستان نے عوامی شکایات ہرازخود نوٹس لیکر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی سے وضاحت طلب کی جس پر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی نے صوبائی محتسب کوآگاہ کیا کہ مذکورہ سکول سال 2008میں یونیسف کے تعاون سے تعمیرکیا گیا اور بعدازاں سکول کی اراضی بھی محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے نام ٹرانسفر کردی گئی اب محمد رفیق نامی شخص نے درخواست دی ہے کہ متعلقہ سکول کوشہر سے دیہی علا قے میں منتقل کردیا جائے جسکی درخواست کومحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کومنظور ی کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔

جس پر صوبائی محتسب نے بر ہمی کااظہارکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی کوہدایت جاری کی کہ منتقلی کے عمل کو فوری طور پر منسوخ کردیا جائے اورکہا کہ مذکورہ سکول کسی بھی صورت موجود ہ مقام سے منتقل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :