(ن ) لیگ نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعہ 11 مئی 2018 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔درخواستیں 15مئی سے وصول کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پچاس ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے تیس ہزار روپے نا قابل واپسی فیس بھی جمع کرانا ہو گی ۔ درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹائون آفس میں وصول کی جائیں گی ۔