مون سون میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اضلاع سیلاب ہنگامی مراکز قائم کریں‘عبدالله خان سنبل

ممکنہ صورت حال کی ابھی سے تیاری کے باعث انتظامات کو بہترین پیمانوں پر مکمل کیا جائے، انخلاء کے پلان کو دوبارہ ریویو کیا جائے

جمعہ مئی 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ہنگامی صورت حال کی بروقت اطلاع اور متعلقہ مشینری کی دستیابی سے کسی بھی چیلنج کو نمٹا جا سکتا ہے،مون سون میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اضلاع سیلاب ہنگامی مراکز قائم کریں-کمشنر لاہورڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار مون سون میں ممکنہ سیلابی صورت حال کے لیے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، اے سی جی سید منور بخاری، ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق، ڈی سی ننکانہ ملک وحید، اے ڈی سی ریونیو لاہور طاہر فاروق سمیت ڈا ئریکٹر لوکل گورنمنٹ اور واپڈا ، آبپاشی، ریسکیو 1122، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ممکنہ صورت حال کی ابھی سے تیاری کے باعث انتظامات کو بہترین پیمانوں پر مکمل کیا جائی- انخلاء کے پلان کو دوبارہ ریویو کیا جائی- انسانی ادویات اور جانوروں کی ادویات کا انتظام ہونا چاہیی- ضلعوں میں قائم کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں- پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے ساتھ ماک ایکسر سائز ضرور کریں- لاہور میں راوی کنارے تجاوزات کو ہٹایا جائے اور شہر میں واسا کی تمام مشینری کو مکمل طور پر گزشتہ سال کی طرح فعال رکھا جائی- ڈی سی ز فعال مشینری کی رپورٹ پر سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :