پرائیویٹ تعلیمی اداروں نی17مئی سے چھٹیوں کے اعلان کو مستردکردیا

جمعہ 11 مئی 2018 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدرسلیم خان اورممبرپی ایس آراے فضل اللہ دائودزئی نے صوبائی حکومت کی طرف سے 17مئی سے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے اعلان کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی قانون میں واضح ہے کہ تعلیمی ادارے سال میں240 ورکنگ ڈے مکمل کرینگے عموماًچھٹیاںکااعلان ماہ جون سے ہوتاہے قبل ازوقت چھٹیاں دینے سے نہ صرف تعلیمی ادارے ورکنگ ڈیزکاہدف پوراکرسکیں گے نہ ہی طلبہ کے جاری امتحانات مکمل ہوپائینگے۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے PENکے رہنمائوں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اس وقت بچوں کے امتحانات جاری ہیں ایسے میں چھٹیوں کااعلان طلبہ کے امتحانات متاثرکرسکتاہے اسکے علاوہ کم وسائل رکھنے والے نجی سکولز کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم رہ جائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت رمضان المبارک کو جوازبناکر17مئی سے چھٹیاں دے رہی ہے یہ عجیب منطق ہے اگلے سال رمضان اپریل میں آئے گا تو کیا آئندہ سال بھی ماہ اپریل سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے بیشترشہرستمبرتک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہتے ہیں حکومتی شیڈول کے مطابق12اگست تک چھٹیوں دینے سے طلبہ کوآئندہ دڈیڑھ سے دوماہ مزید گرمی میں سکول آناپڑے گا جوکہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں انہوں نے ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی پرزوردیاکہ وہ قانون کے مطابق فیصلے کریں قانون کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپورمخالفت کی جائے گی۔