بنوں جانی خیل میں16سالہ دوشیزہ نے خودکشی کرلی

جمعہ 11 مئی 2018 21:56

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع نصری خیل جانی خیل میں 16 سالہ صابرہ بی بی دختر میر سادے خان نے گھرمیں کمرے کے اندر خود پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی موقع پر موجود افراد نے پوسٹ مارٹم کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے جہاں پر جانی خیل پولیس نے متوفیہ کے بھائی محمد اقبال خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی