نیب کراچی میں مختلف نوعیت کی 160شکایات زیر غور ہیں ، 123کیسز پر تحقیق و تفتیش جاری اور 270ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ترجمان نیب سندھ

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

نیب کراچی میں مختلف نوعیت کی 160شکایات زیر غور ہیں ، 123کیسز پر تحقیق و ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈی جی نیب سندھ کے ترجمان رضوان سومرو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نیب کراچی کو کرپشن اور بے قاعدگی سے متعلق 160شکایات موصول ہوئی ہیںجو زیر غور ہیں جبکہ 123کیسز پر تحقیق و تفتیش جاری ہے اور 270ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب لاہور بیورو کے پاس 155شکایات زیر التواء ، 49پر تحقیقات جاری ہیںاور360ریفرنسز عدالتوں میں ہیں کے پی کے میں 79درخواستیں زیر التواء 25پر تحقیقات اور194ریفرنسز ہیں بلوچستان میں 80درخواستیں زیر سماعت ہیں 24پر تحقیقات جاری ہیں اور96ریفرنسز عدالتوں میں ہیں راولپنڈی بیورو میں 102درخواستیں زیر سماعت 43پر تحقیقات جاری ہیں اور178ریفرنسز عدالتوں میں ہیں ملتان بیورو میں 20درخواستیں ہیں 10پر تحقیقات ہورہی ہیں اور56ریفرنسز عدالت میں ہیں اور سکھر سندھ بیورو میں 96درخواستیں ہیں ان میں18زیر سماعت اور46ریفرنسز عدالت میں ہیں۔