پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا ،ْ

مرکزی مجلس عاملہ کا نہیں ،ْ آصف کرمانی شرکا نے نیب کا قائد مسلم لیگ ( ن) محمد نواز شریف کے خلاف ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر انکوائری کرنے کی شدید مذمت کی ،ْ وضاحتی بیان

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا ،ْیہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہیں تھا- جاری بیان کے مطابق بیان کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا- اجلاس کے شرکا نے نیب کا قائد مسلم لیگ ( ن) محمد نواز شریف کے خلاف ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر انکوائری کرنے کی شدید مذمت کی- اجلاس میں پارٹی لیڈر شپ کی ماہ رمضان میں سیاسی مصروفیات کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا -

متعلقہ عنوان :