آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کا زرعالم خان خٹک کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کا زرعالم خان خٹک کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما رحیم داد خان کے داماد زرعالم خان خٹک کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رحیم داد خان کے نام بھیجے گئے الگ الگ پیغامات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے رحیم داد اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پارٹی کے قائدین نے مرحوم زرعالم خان خٹک کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔