Live Updates

پیپلز پارٹی رہنما شاہد بھٹو اور سابق وفاقی وزیر نیلوفربختیار تحریک انصاف میں شامل

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

پیپلز پارٹی رہنما شاہد بھٹو اور سابق وفاقی وزیر نیلوفربختیار تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار اور پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ سے سابق رکن اسمبلی شاہد بھٹو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات