اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر سفری پابندی عائد کردی

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کے مغربی کنارے جانے ملک چھوڑنے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر سفری پابندی کاحکم ایمرجنسی قانون مجریہ1945 کے تحت جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

غاصب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری پر مغربی کنارے جانے پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی ہے ،ْ اٴْن کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صیہونی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر چند سالوں کے دوران پانچویں بار سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ مغربی کنارے کے علاقے اور غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے اب تک صیہونی افواج کے ہاتھوں 43 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :