․ بجٹ دستاوزات میں غلطیوں کے سبب وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس 14 مئی کوطلب کرلیا،وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی لہ میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 22:06

․ بجٹ دستاوزات میں غلطیوں کے سبب وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس 14 مئی کوطلب ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ بجٹ دستاویزات میں بعض غلطیوں کے سبب وزیراعلیٰ بلوچستان نے 14 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے اپوزیشن کوساتھ لے کر چلناچاہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بجٹ اجلاس کے ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ بجٹ دستاوزات میں کچھ غلطیاں تھیں جسکی و جہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو بجٹ اجلاس 14 مئی کو کردیا۔

انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بجٹ دستاوزات میں کوئی کمی نہ ہوایک سوال کے جواب میں کہاکہ اپوزیشن کے تعاون کے شکرگزار ہیں تاہم صوبائی حکومت 14مئی کو بجٹ پیش کریگی بجٹ میںماضی کی طرح کسی کونظرانداز نہیں کیا گیاہے اس موقع پر صوبائی وزراء اورمشیر بھی موجودتھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :