وزیر اعظم نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیا

گہرے پانی کی کنٹینر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 19:50

وزیر اعظم نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11مئی 2018ء ) :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ گہرے پانی کی کنٹینر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔تقریب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر میری ٹائم میر حاصل بزنجو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آجکراچی پہنچے تھے ۔

اپنے اس دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لینا تھا ۔اس دورے کے دوران وزیراعظم این ای ڈی یونیورسٹی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کا بھی امکان ہے۔تاہم اس دورے میں اہم ترین کام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیاہے۔اس موقع پر تقریب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر میری ٹائم میر حاصل بزنجو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔اس تاریخی موقع پر گہرے پانی کی کنٹینر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ اسٹریٹیجک طور پر کراچی بندرگاہ کے مشرقی حصے کی جانب واقع ہے،جس پر چار ہزار سے پانچ ہزار ٹی ای یوزگنجائش کے حامل چھوٹے بحری جہازوں کو لنگر انداز ہونے کی گنجائش موجود ہے۔اس منصوبے پرکام کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اور اسے 2011 کے وسط تک آپریشنل ہونا تھا اور یہ پروجیکٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شروع کیا تھا۔