راولپنڈی، آر پی او کانفرنس، آپ خود کو کیا سمجھتے ہیں ،تاخیر سے شرکت کرنے پرآئی جی پنجاب وصال فخر سلطان راجہ پر سخت برہم

تمام آفیسر سکتے میں آگئے، ایک آر پی او کے ہاتھ سے قلم ہی گر گیا،ذرائع

جمعہ مئی 22:06

راولپنڈی،  آر پی او کانفرنس، آپ خود کو کیا سمجھتے ہیں ،تاخیر سے شرکت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت گزشتہ روزآر پی او کانفرنس میں ہمیشہ کی طرح تاخیر سے شرکت کرنے پرآئی جی پنجاب ریجنل پولیس افیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ پر سخت برہم ہوئے اور انہیں کہ آپ خود کو کیا سمجھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اس قدرغصے میں تھے کہ تمام آفیسر سکتے میں آگئے جبکہ ایک آر پی او کے ہاتھ سے قلم ہی گر گیا۔

ایک آر پی او نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ریجنل پولیس افیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ گزشتہ روز چوتھی بارویڈیو لنک کانفرنس میں تاخیر سے پہنچے جس پر آئی جی پنجاب ان پر برس پڑے۔آئی جی نے کہا کہ ہمیشہ آئی جی اور سی سی پی اواور ایڈیشنل آئی جی عہدے کے آفیسر آپ کا انتظار کرتے ہیں آپ ڈسپلن فورس کا حصہ ہیں آپکو میٹنگ کے آداب کے بارے معلوم ہونا چاہیے لیکن آپ نے تاخیر سے آنا عادت بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

آپ چوتھی بار تاخیر سے آکر خود کو کوئی بڑی اور اہم چیز ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس افیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ کانفرنس میں بار بار معذرت کرتے رہے کہ آئندہ ایسی غلطی نہیں ہو گی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ کو اہم سیاسی شخصیات اور بڑے بڑے ’’برجوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ سنیئر افسران کی بات سننے کو آسانی سے تیار نہیں لیکن گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے پہلی بار سخت غصے میں آر پی او کو دوٹوک الفاظ میں واضع کیا کہ آئندہ ایسا نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :