سرگودھا،حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور رمضان پیکج پر عمل درآمد 14 مئی سے شروع کر دیا جائے گا

19 اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی،سیل کا ہدف 25 ارب روپے مقرر، ذرائع

جمعہ 11 مئی 2018 22:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء)حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور رمضان پیکج پر عمل درآمد 14 مئی سے شروع کر دیا جائے گا، جو چاند رات تک جاری رہے گا،19 اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی،سیل کا ہدف 25 ارب روپے مقرر، ذرائع کے مطابق حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 1ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے ہیں،سرگودھا ریجن کے 4 اضلاع ،خوشاب ،میانوالی ،بھکر ،سرگودھا اور جھنگ میں چھوٹے بڑے 450 یوٹیلٹی سٹورز قائم ہیں اس کے علاوہ ضلع سرگودھا میں 13 رمضان بازار اور شہر سرگودھا میں پانچ رمضان بازاروں پر یوٹیلٹی سٹورز کی شاخوں پر 14 مئی سے اشیاء خردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، سبسڈی کیلئے ، 19 اشیاء خردونوش رکھی گئی ہیں جن پر عوام کو4 سے 50 روپے تک کا ریلف دیا جائے گا،یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے پر 4 روپے فی کلوگرام،چینی پر 5 روپے فی کلوگرام گھی پر 15 روپے فی لیٹر آئل پر 10 روپے فی لیٹر، دال چنا پر 20 روپے فی کلو گرام،دال مونگ پر 15 روپے فی کلو گرام،دال ماش پر 10 روپے فی کلو گرام،دال مسور پر بھی 10 روپے فی کلو ،سفید چنے پر 25 روپے فی کلو،بیسن پر 20 روپے فی کلو،کھجور پر 30 روپے فی کلو،باسمتی چاول پر15 روپے فی کلو،مشروبات کے 1500 ملی لٹر بوتل پر 15 روے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر 10 روپے فی کلو،چائے کی پتی پر50 روپے فی کلو، دودھ پر 15 روپے ،مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی،سب سے زیادہ 45 کروڑ روپے آٹے اور چینی پر 20 ۔

(جاری ہے)

20 کروڑ روپے ، آئل پر 20 کروڑ اور چائے پر 15 کروڑ روپے سفید جنے اور بیسن پر 5۔5 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی