اٹھارہ ہزاری،پولیس مرکز خریداری گندم پر میرٹ وشفافیت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی بجائے مبینہ طور پرخود ناجائز مداخلت کرنے لگی

جمعہ 11 مئی 2018 22:06

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پولیس مرکز خریداری گندم پر میرٹ وشفافیت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی بجائے مبینہ طور پرخود ناجائز مداخلت کرنے لگ گئی کسانوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس گزشتہ دو روز سے گندم خریداری مرکز ڈال موڑ پر ناجائز مداخلت کررہی ہے پولیس ایک مخصوص کاشتکار کی ٹرالی پہلے ان لوڈ کروانے کیلئے دوسری ٹرالیوں کو زبردستی روک لیتی ہے جس سے دوسرے کسانوں کا استحقاق مجروح ہورہا ہے بتایا گیا کہ پولیس کو یہ مداخلت اوپر سے حکم کی وجہ سے کرنا پڑ رہی ہے تاہم اس پر کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے درایں رابطہ کرنے پر مقامی پولیس نے ایسی مداخلت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایسے کام سے کوئی لینا دینا نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :