اسلام آباد ہائی کورٹ ، شہر میں تجاوزات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور سی ڈی اے افسران رپورٹ جمع

جمعہ 11 مئی 2018 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور سی ڈی اے افسران کی جانب سے رپورٹ داخل کروانے کے بعد مزید سماعت 21 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پرمشتمل سنگل رکنی بینچ نے فیصل آباد میں تجاوزات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی جب سماعت شروع ہو گی تو اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے افسران کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 21 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔