آئی ٹی ایکسپرٹ کے مبینہ اغوائ کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق آئی جی اسلام آباد کے بیان حلفی جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار ، دو ہفتے کی مہلت

جمعہ 11 مئی 2018 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ٹی ماہر کے مبینہ اغواء کیس کی سماعت پر سابق آئی جی اسلام آباد کی جانب بیان حلفی جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے مغوی کی بیوی کی درخواست پر سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو ایس پی سی آئی اے عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے سابق آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔