باغی نے تمام افواہوں کی دھجیاں بکھیر دیں

مسلم لیگ ن سے کبھی باہر نہیں گیا،ملتان جلسے میں شرکت کروں گا،جاوید ہاشمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 20:08

باغی نے تمام افواہوں کی دھجیاں بکھیر دیں
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11مئی 2018ء ) مسلم لیگ ن کے باغی نے تمام افواہوں کی دھجیاں بکھیر دیں۔مسلم لیگ ن کے بانی رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی باہر نہیں گیا،ملتان جلسے میں شرکت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق کہا جاتا یے کہ جب کسی پر برا وقت آتا ہے تو ہوا بھی مخالف سمت میں چلنا شروع ہو جاتی ہے۔پرائے تو پرائے اپنے بھی اس حالت میں ساتھ دینے سے انکار کر دیتے ہیں ایسا ہی کچھ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شری کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم پانامہ کیسسز میں احتساب عدالت کے سامنے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے نیب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کیسسز نمٹانے کے لیے دیا جانے والا وقت بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے فیصلے کی گھڑیاں قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہیں۔تاہم کچھ نام ابھی بھی ایسے ہیں جو چٹان کی طرح سابق وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ان میں سے ہی ایک مسلم لیگ ن کے باغی جاوید ہاشمی ہیں۔

کچھ روز قبل جب انہوں نے نواز شریف کے ساتھ اظہار وفاداری کرتے ہوئے ان کے ملتان جلسے کے حوالے سے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔جس کے بعد خبر تھی کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے جاوید ہاشمی کو ملتان جلسے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے اور مزید یہ کہ انکو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کا بھی کہا گیا ۔جس کے بعد کچھ سیاسی پنڈتوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہو سکتا ہے جاوید ہاشمی عین وقت پر مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت نہ کریں ۔

تاہم مسلم لیگ ن کے باغی نے تمام افواہوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ملتان جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کے بانی رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی باہر نہیں گیا،ملتان جلسے میں شرکت کروں گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن آج ملتان میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے جا رہی ہے جس سے خطاب کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف ملتان پہنچ چکے ہیں۔