ڈپٹی کمشنر حیدرآبادانیس احمد دستی کا شہر کے مختلف علاقوںکا اچانک دورہ

جمعہ 11 مئی 2018 22:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآبادانیس احمد دستی کا شہر کے مختلف علاقوںکا اچانک دورہ،ٹریفک قانون توڑ کر مخالف سمت آنے والی گاڑیوں کو روک کر کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر کنٹونمنٹ میں واقع معروف دودھ فروش کی دکان سیل کرکے 50ہزار کا جرمانہ جبکہ شہر میں واقع ایک بڑے اسٹور انتظامیہ کو نرخ واضح نہ کرنے پر وارننگ دی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں پر خوردنی اشیاء فروخت کو یقینی بنانے ، ٹریفک صورتحال اورتجاوزات کے خلاف جاری ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں گاڑی کھاتہ،حیدرچوک،کوہ نور چوک،تلک چاڑی،ٹاور مارکیٹ،کنٹوونمنٹ روڈ،چاندنی اوردیگرعلاقوں کا دورہ کیا اورتلک چاڑی پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 5موٹرسائیکلوں اورایک سرکاری گاڑی کو روک کر مخالف سمت آنے اور ٹریفک قانون توڑنے پر کاروائی کے لیے سٹی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا جبکہ دورہ کے دوران کنٹونمنٹ روڈ پر واقع معروف دودھ فروش کو زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر 50ہزار جرمانہ اورصفائی کے ناقص انتظام پر سیل کردیاانہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں تعاون کریںانہوں نے واٹر کمیشن کے احکامات کی روشنی میں کی تجاوزات کے خلاف کی جانے والے آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :