پانچ سال تک حکومتی اتحاد کے بعد آصف لقمان کو بی آر ٹی میں کرپشن یاد آنا معنی خیز ہے،پرویزخٹک

جمعہ 11 مئی 2018 22:09

پانچ سال تک حکومتی اتحاد کے بعد آصف لقمان کو بی آر ٹی میں کرپشن یاد ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے پارٹی وژن کو عملی شکل دینے کیلئے قانون سازی کی ہے ۔صوبے میں میگا پراجیکٹس کے خلاف سیاسی بنیاد پر ہونے ہوالے پروپیگنڈے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی بنانے کی ذمہ داری پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے جو وزارت بلدیات کے ما تحت رہی وزارت بلدیات جماعت اسلامی کے پاس تھی، آصف لقمان قاضی نے اپنی سیاسی مقاصد کیلئے اپنی پارٹی کو بھی نہیں بخشا۔

پانچ سال تک حکومتی اتحاد کے بعد آصف لقمان کو یاد آنا کہ بی آر ٹی میں کرپشن ہوئی ہے معنی خیز ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں مختلف شمولیتی پروگراموں سے اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آصف لقمان کرپشن کے الزامات پر اپنے وزیر بلدیات سے بھی پوچھیں تو یہ بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ آصف لقمان کے بیان سے جماعت اسلامی کی کارکردگی پر بھی حرف آیا ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور تمام ٹریفک مسائل کا واحد اور مربوط حل ہے یہ تاریخ کا تیز ترین بی آر ٹی ثابت ہوگا اور یہ efficiently managed بی آر ٹی ہوگا ۔

عوام کے جذبات پر سیاست کرنا بیسویں صدی کی روایات رہی، اکیسویں صدی میں باشعور عوام کے ہوتے ہوئے قول و فعل میں تضاد نہیںچلنے والا۔ انہوں نے کہا کہ آصف لقمان قاضی کے الزامات قابل مذمت ہیں وہ اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش میں ہے ,انہوں نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف اپنی توہین اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر قانونی چارہ جوئی کر رہا ہوں ۔ پانچ سال اتحادی حکومت میں آصف لقمان کو کوئی نقص نظر نہیں آیا جیسے ہی اتحاد ختم ہوا آصف لقمان کو ہر اچھی بات بری لگنے لگی ۔