آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر

جمعہ 11 مئی 2018 22:12

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی ..
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم نے جمعہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا اسطرح آئرش کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ڈیبیو کیلئے اب دوسرے دن کا انتظار رہے گا۔ واضح رہے کہ آئرش ٹیم ٹیسٹ کھیلنے والی دنیا کی گیارہویں ٹیم بن جائے گی، اس سے قبل پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کو ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔