پاکستان کی حوثی ملیشیاء کی جانب سے سعودی شہر جازان اور ریاض پر میزائل حملوں کی مذمت

پاکستان علاقائی سالمیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا رہے گا، دفتر خارجہ

جمعہ 11 مئی 2018 22:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان نے حوثی ملیشیاء کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں جازان اور ریاض پر میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے حوثی ملیشیاء کی جانب سے سعودی شہروں جازان اور ریاض پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو نشانہ بنا کر قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔

پاکستان نے سعودی قیادت کیساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔