علامہ علی محمد ابو تراب کو جلد بازیاب نہیں کرایا گیا تو پھر اہلحدیثوں کا سمندر اسلام آباد کا رُخ کرے گا،مولانا محمد صہیب سومرو

جمعہ 11 مئی 2018 22:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس حیدرآباد کے رہنمامولانا محمد صہیب سومرونے کہا ہے کہ اگر علامہ علی محمد ابو تراب کو جلد بازیاب نہیں کرایا گیا تو پھرامیرمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر کی قیادت اہلحدیثوں کا سمندر اسلام آباد کا رُخ کرے گا۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ان کے ہمراہ ،مفتی خالد اکرم المدنی اور ڈاکٹر شکیل عباسی اور دیگر بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

،انہوںنے بتایا کہ علامہ علی محمد ابو تراب کو 8ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ سے دن دھاڑے ساتھیوں سمیت اغواء کیا گیاجوکہ تاحال لاپتہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ علامہ علی محمد ابو تراب کا اغواء سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جس اسلامی ملک میں حکمران علماء کا تحفظ نہ کرسکیں تو ایسے حکمرانوں کو چوڑیاں پہن کر گھر بیٹھ جانا چایئے ،انہوں نے کہاکہ علامہ علی محمد ابو تراب ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور اتحاد امت میں اُن کی خدمات قابل تحسین ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے اور علامہ علی محمد ابو تراب کی بازیابی کا مسئلہ کسی ایک جماعت یا کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر اُس انسان کا مسئلہ ہے جس کے دل میں دین اسلام کی محبت ہے ۔