حیدرآباد،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ مئی 22:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے عابد علی، شعیب، اقبال گجر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تحریک تیزی سے منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جہاں شہداء کا خون گررہا ہے اس تحریک کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا کشمیر میں بربریت کا نوٹس لے اور بھارت سرکار کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرایا جائے۔

ا نہوں نے کہاکہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کی بدترین قتل وغارت گری کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے کریک ڈاون کردیتی ہے، کشمیریوں کے گھر میں گھس کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے نہتے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کی شہ رگ ہے اور اس کا خون پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کی بدترین قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے کریک ڈاون کرتی ہے ، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے اور پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے نہتے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں خطبہ جمعہ سے اور احتجاجی مظاہرے سے ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ہم لازوال قربانیاں پیش کرنے پر کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔کشمیری پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی،،بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔

خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ان شاء اللہ بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ دینی و سیاسی جماعتیں کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں وکشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت اور صبر و استقامت کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا۔یکطرفہ دوستی اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات ترک کرکے مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں والا پرانا اصولی اور دوٹوک مئوقف اختیار کیا جائے ۔