حافظ آباد،ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ کے پہلے رائونڈ میچ میں حافظ آباد الیون نے طاہر کرکٹ کلب پنڈی بھٹیاں کو8وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 11 مئی 2018 22:13

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حافظ آباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ کے پہلے رائونڈ میچ میں حافظ آباد الیون کرکٹ کلب نے طاہر کرکٹ کلب پنڈی بھٹیاں کو8وکٹوں سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق طاہر کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19اوورز میں 133رنز اسکو ر کیے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد الیون کی جانب سے مدثر بٹ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 22رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں حافظ آباد الیون نے مطلوبہ حدف 16اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ حافظ آباد الیون کی طرف سے ندیم مجید انصاری نے بغیر آئوٹ ہوئے 69رنز اسکور کیے۔ میچ جیتنے پر حافظ آباد الیون کے جنرل سیکرٹری محمد ہارون صدیقی نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :