قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ایم ٹی آئی بورڈ تحلیل

جمعہ 11 مئی 2018 22:13

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) صوبائی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میںقاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ایم ٹی آئی بورڈ تحلیل کردیا۔بورڈ آف گورنر کے چیرمین اور تمام ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرکے اپنے کام سے روک دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سیکشن (3 ) خیبرپختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیویٹشن ریفارمز ایکٹ2015 کے تحت قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ایم ٹی ائی بورڈ آف گورنر کو تحلیل کردیا۔

اور اس طرح بورڈ آف گورنر کے ممبران ڈاکٹر گل سید قمر( ارمی ریٹائرڈ) فیزیشن، ڈاکٹر فلک ناز (ریٹائرڈ) گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر ظفیر اللہ خان (جی ایم )ریٹائرڈ سول ایوی ایشن، ڈاکٹر ایس اے شکیل خان سابق وائس پریزیڈنٹ یو بی ایل، عارف خٹک مانکی شریف، رئوف خٹک (ریٹائرڈ) فیڈرل سیکرٹری اور جمشید خان (ریٹائرڈ) فیڈرل جائنٹ سیکرٹری کو تاحکم ثانی فوری طور پر کام روک سے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بورڈ کے خلاف صوبائی حکومت کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ بورڈ اف گورنر کے سربراہ ظفیر اللہ خان نے ڈاکٹر قاضی ظاہر جو کہ سی این جی اسٹیشن کا مالک ہے اور کسی سرکاری ادارے میں بہ حیثیت ایڈمنسٹریٹر کوئی تجربہ نہیں رکھتا اورنہ ہی اس نے کوئی تربیت یافتہ ڈاکٹر ہے۔ بلکہ ایک نجی ہسپتال مردان سرجیکل کمپلیکس کاشئیر ہولڈر رہا ۔ اور اس بنیاد پر اسکو میڈیکل ڈائریکٹر تعینات کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے تنخواہ ماہانہ پر رکھا جس سے میرٹ کی دھجیاںاڑائی گئی اور اس کے لیے کسی اخبار میں اس کے لیے کوئی اشتہارنہیں دیا گیاجبکہ ہسپتا ل ڈائریکٹر اور ڈین کی بھی غیر قانونی تقرری کی۔

جو الیکشن کمیشن کے فیصلے ک بعد کی گئی تھی جس کو پہلے ہی کالعدم قراردیاگیا تھا۔ جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر کو غیر قانونی طور پر پہلے ہی سے تعینات گیا اورچار لاکھ روپے تنخواہ دی جارہی ہے۔ جس کے لیے کوئی اشتہار وغیر ہ نہیں دیاگیا اورقومی خزانے کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچایا اور ایک قابل ڈاکٹر ماہر امراض قلب ڈاکٹر ثاقب قریشی کو ہٹا یاگیا۔اسی کی روشنی میں سیکرٹری خیبرپختونخوا عابدمجید نے کابینہ کے فیصلے اور وزیر اعلیٰ کے ہدایت پر مذکورہ میڈیکل ڈائریکٹر کی تعینات کو کالعدم قراردیا اوراسکی جگہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر ثاقب قریشی کودوبارہ نئے میڈیکل ڈائریکٹر کی تعیناتی تک میڈیکل ڈائریکٹر تعینات کردیا ۔