جمرود شاہ کس میں خاصہ دار فورس کی کامیاب کارروائی 19کلوچرس اور6 کلو آفیون برآمد

جمعہ 11 مئی 2018 22:23

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر کمانڈر جمشید خان نے لائن آفیسر امجد خان کے ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے جمرود شاہ کس میں ملک تاج پیٹرول پمپ کے قریب آلٹو گاڑی سے 19کلوچرس اور 6 کلو آفیون برآمد کرتے ہوئے سمگلرکو گاڑی سمیت پکڑکر جمرود حوالات منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ رات کو بھی دو مختلف کاروائیوں میں جمرود خاصہ دار فورس نے ایک کاروائی کے دوران 50 کلو جبکہ دوسرے کاروائی میں 37کلوچرس پکڑ کر جمرود حوالات منتقل کئے ہیں ۔

اس موقع پرجمرود پولیٹکل تحصیلدار شاہ وزیر اور لائن آفیسر امجد افریدی کا کہنا تھا کہ پی اے خیبر کے خصوصی ہدایات پر منشیات کے خلاف سخت کاروایاں کی جا رہی ہیں اور اب تک کئی کامیاب کاروایاں کی گئی ہیں ۔