صحافی کالونی ہاکس بے میںترقیاتی کاموں کے فوری طور پر آغاز کے لئے ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈز کے اجراکے معاملے پر بھی وہ مسائل کو دور کریں گے

جمعہ مئی 23:02

صحافی کالونی ہاکس بے میںترقیاتی کاموں کے فوری طور پر آغاز کے لئے ذاتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صحافی کالونی ہاکس بے میںترقیاتی کاموں کے فوری طور پر آغاز اور کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈز کے اجراکے معاملے پر وہ ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں اور اس حوالے سے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے بات کرکے ان دونوں معاملات میں حائل مسائل کو جلد از جلد دور کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے یہ یقین دہانی جمعہ کو اپنی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں اس وقت کراچی جب ان کی توجہ ان دونوں معاملات کی جانب مبذول کرائی گئی۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ان دونوں معاملات کے سلسلے میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کراچی پریس کلب ہیلتھ کارڈز کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات کو اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے ضروری کوئف پہلے ہی مہیا کرچکا ہے۔