کے یو جے دستور کا سینئر صحافی ادریس بختیار اور ابرار بختیار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 11 مئی 2018 23:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) کراچی یو نین آف جر نلسٹس (دستور) نے سینئر صحافی ادریس بختیار اور ابرار بختیار کی والدہ اور ارسلان بختیار کی دادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن، سیکریٹری حامد الرحمن اور مجلس عاملہ نے جمعہ کو اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ادریس بختیاراور ابرار بختیار سے ان کی والدہ اور ارسلان بختیار سے ان کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :