بوریوالا ،نابالغ بیٹی کا نکاح کرنے پر والد سمیت 8افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 11 مئی 2018 23:05

بوریوالا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) نابالغ بیٹی کا نکاح کرنے پر دولہا اور والد سمیت 8افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 299ای بی میںمحمد نعیم نے اپنے دیگر 8رشتہ داروں کے ہمراہ اپنی نابالغ بیٹی آسیہ بی بی کا نکاح محمد رمضان کے ساتھ کر دیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہا محمد رمضان اور لڑکی کے والد سمیت دیگر 8افرا د کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :